پی آئی اے کی پرواز میں عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی

ویب ڈیسک  اتوار 10 نومبر 2019
فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کوواپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تو اس نے ہاتھا پائی شروع کردی، فوٹو: فائل

فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کوواپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تو اس نے ہاتھا پائی شروع کردی، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی ایئرلائین کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 702 میں مسافرنعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جابیٹھا جس پر فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کوواپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تو اس نے ہاتھا پائی شروع کردی۔

پائلٹ نے اسلام آباد پہنچتے ہی اے ایس ایف کوطلب کرلیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد اے ایس ایف اہلکار مسافر نعمان کو پکڑ کرلے گئے ۔

بعدازاں مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔