اس سال 19 لاکھ 80 ہزار افراد نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی حکومت

نمائندہ ایکسپریس  پير 21 اکتوبر 2013
5 لاکھ غیر ملکی کارکنوں نے حکومت سے باقاعدہ اجازت نامے حاصل کرکے حج کیا۔ فوٹو:فائل

5 لاکھ غیر ملکی کارکنوں نے حکومت سے باقاعدہ اجازت نامے حاصل کرکے حج کیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: سعودی عرب کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 19لاکھ80ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔

جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد31لاکھ60ہزار تھی۔ سعودی عرب کے صرف ایک لاکھ17ہزار مقامی باشندوں اور وہاں کام کرنے والے 5 لاکھ غیر ملکی کارکنوں نے حکومت سے باقاعدہ اجازت نامے حاصل کرکے حج کیا۔

اس کے علاوہ دنیا کے 188ملکوں سے آنے والے 13لاکھ80ہزار افراد نے بھی حج کیا جبکہ 2012 میں یہ تعداد17لاکھ50 ہزار تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔