محمد آصف نے ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کی فتح کشمیریوں کے نام کردی

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2019

 کراچی: محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس آگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرترکی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے ہیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس نے اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا، ہماری عوام ہم سے بہت محبت کرتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں ملتی، یہ میرے اکیلے کی جیت نہیں یہ پورے پاکستان کی جیت ہے جب کہ یہ ٹائٹل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی جیفری روڈا کو شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔