فرانس نے7 کروڑفون کالزکی خفیہ نگرانی پر امریکا سے وضاحت طلب کرلی

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
 امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نےمبینہ طورپرفرانس میں لاکھوں فونزکوخفیہ طورپرٹیپ کیا،فرانسیسی اخبار فوٹو:فائل

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نےمبینہ طورپرفرانس میں لاکھوں فونزکوخفیہ طورپرٹیپ کیا،فرانسیسی اخبار فوٹو:فائل

پیرس: فرانس نے 7 کروڑفون کالزکی خفیہ طورپر نگرانی کرنے پرامریکا سےوضاحت طلب کرلی۔

فرانسیسی وزیرخارجہ لورینٹ فیبیئس نے امریکی سفیرکو طلب کرکے فون کالز کی خفیہ نگرانی کے معاملے پر وضاحت طلب کی ہے، فرانس کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک سے ایسا سلوک ناقابل قبول ہے،اس سے قبل میکسیکو نے بھی امریکا کی جانب سے مبینہ طور پر ملک کے سابق صدر فلپ کالڈرن کی ای میلز ہیک کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی اخبار لی مونڈ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نےمبینہ طورپرفرانس میں لاکھوں فونزکوخفیہ طورپرٹیپ کیا ہے، فرانسیسی اخبار کے مطابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے جاری کی گئی دستایزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے 10 دسمبر 2012 سے 8 جنوری 2013 کے درمیان 7 کروڑ30 لاکھ فون کالزکی نگرانی کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔