امیتابھ بچن کو رواں سال ”ہردیاناتھ ایوارڈ“ سے نوازا جائے گا

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
اس سے قبل2011 میں لتا منگیشکر جب کہ گزشتہ سال آشا بھوسلے کو بھی ”ہردیاناتھ ایواڈ“ سے نوازا گیا تھا۔  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اس سے قبل2011 میں لتا منگیشکر جب کہ گزشتہ سال آشا بھوسلے کو بھی ”ہردیاناتھ ایواڈ“ سے نوازا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بالی ووڈ کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں رواں سال ”ہردیاناتھ ایوارڈ“ سے نوازا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو”ہردیاناتھ ایواڈ“ ہردیا ناتھ منگیشکر کی بہن اور برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 26 اکتوبر کو ممبئی میں ایک میوزیکل تقریب کے دوران دیں گی، اس سے قبل 2011 میں لتا منگیشکر جب کہ گزشتہ سال لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن آشا بھوسلے کو بھی ”ہردیاناتھ ایواڈ“ سے نواز گیا تھا۔

واضح رہے کہ ”ہردیاناتھ ایوارڈ“ لتا منگیشکر کے چھوٹے بھائی اور بھارت کے معروف موسیقار ہردیاناتھ منگیشکر کے نام سے موسوم ہے اور یہ ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔