فیصل آباد میں ولیمے کی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
بس میں سوار تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے جو ولیمے کی تقریب میں شرکت کےلئے فیصل آباد آرہے تھے، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

بس میں سوار تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے جو ولیمے کی تقریب میں شرکت کےلئے فیصل آباد آرہے تھے، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: لاہور سے ولیمہ میں شرکت کےلئے جانے والے مسافروں کی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لئے مسافروں سے بھری بس فیصل آباد میں کنال روڈ پر کمانی ٹوٹنے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہونےوالے تمام افراد کا تعلق لاہور کے علاقے بادامی باغ سے ہے جو ولیمے کی تقریب میں شرکت کےلئے فیصل آباد آرہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔