سیف کیلئے بھوکی پیاسی رہ کر’’کروا چوتھ‘‘ نہیں رکھ سکتی ، کرینہ کپور

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
مجھے اپنا پیار ثابت کرنے کےلئے کرواتھ چوتھ کے موقع پر بھوکا رہنے اور فاقے کاٹنے کی ضرورت نہیں،کرینہ کپور فوٹو؛ فائل

مجھے اپنا پیار ثابت کرنے کےلئے کرواتھ چوتھ کے موقع پر بھوکا رہنے اور فاقے کاٹنے کی ضرورت نہیں،کرینہ کپور فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر سیف علی خان سے کتنا پیار ہے کہ یہ ثابت کرنے کے لئے کروا چوتھ کے موقع پر فاقے میں رہنے کی ضرورت نہیں۔

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا پیار ثابت کرنے کےلئے کرواتھ چوتھ کے موقع پر بھوکا رہنے اور فاقے کاٹنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتی، میں اس تہوار کو مختلف کھانے کھا کر مناؤں گی۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں کروا چوتھ کا تہوار سال میں ایک دن منایا جاتا ہے، اس تہوار میں شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کی سلامتی، لمبی عمر اور ترقی کے لیے صبح سورج نکلنے سے لے کر رات چاند کے نکلنے تک بغیر کھائے پئے رہتی  ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔