- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران کوریج کرنے پر صحافیوں کے کیمرے چھین کراس کا ڈیٹا اڑادیا
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ”جے ہو“ کی شوٹنگ کے دوران غصہ میں آکر کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کے کیمرے چھین لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل ممبئی کی سڑکوں پر فلم ”جے ہو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کچھ میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان سے بات کرنا چاہی تو سلو میاں کو لگا کہ انہوں نے فلم کے کچھ مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کرلئے جس پر وہ غصے سے لال ہوگئے اور ان کے کہنے پر ان کے بھائی سہیل خان نے صحافیوں کے کیمرے ہی چھین لئے اور اس میں موجود سارا ڈیٹا ختم کردیا۔
سلمان خان کا جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہوں نے صحافیوں کے کیمرے واپس لوٹا دیئے اور فلم کے سیٹ کے آس پاس سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرادیئے اور ساتھ ہی سلومیاں نے اپنے ان مداحوں کو بھی سیٹ سے دور رہنے کی ہدایت کردی جو اپنے موبائل سے ان کی تصاویر بنارہے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی بغیر اجازت موبائل میں تصویر بنانے پر سلمان خان نے غصے میں آکر اپنے ایک مداح کا موبائل فون توڑ دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔