ہوائی میں ایک معمر شہری درخت کاٹنے کے دوران لاوا میں گر کر ہلاک

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2019
بزرگ درخت کاٹنے کے دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث کھائی میں گر گئے جہاں لاوا تھا۔ فوٹو : فائل

بزرگ درخت کاٹنے کے دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث کھائی میں گر گئے جہاں لاوا تھا۔ فوٹو : فائل

ہونولولو: ہوائی میں ایک بزرگ شہری درخت کاٹنے کے دوران قدرتی ٹیوبس میں سے گزرنے والے لاوا میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی میں ایک بزرگ شہری 4 دن قبل اچانک لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب ان کی لاش لاوا گزرنے کے قدرتی راستوں ’لاوا ٹیوبس‘ سے مل گئی ہے۔ لاش بری طرح مسخ ہوگئی تاہم اہل خانہ نے بزرگ کو کپڑوں سے پہچان لیا۔

ہوائی کے فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے لاوا ٹیوب سے بزرگ شہری کی لاش نکالی، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ بزرگ شہری درخت کاٹ رہے تھے اور شاید اسی دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث کھائی میں گرگئے جو لاوا ٹیوبس تھیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا اپنا راستہ بناتے ہوئے شہروں میں داخل ہوتا ہے اور جہاں جہاں سے لاوا گزرتا ہے وہاں راہداری سے بن جاتی ہے اور دوبارہ آتش فشاں پھٹنے پر لاوا اسی راستے سے گزرتا ہے، بار بار کے اس عمل سے قدرتی ٹیوبس بن جاتی ہیں اور لاوا ہر بار انہی ٹیوبس میں سفر کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔