روس میں خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 5 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

اے ایف پی  پير 21 اکتوبر 2013
خودکش بمبار کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہے جس کے مطابق خاتون کاکیشیائی میں حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی کمانڈر کی بیوی ہے،پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

خودکش بمبار کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہے جس کے مطابق خاتون کاکیشیائی میں حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی کمانڈر کی بیوی ہے،پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

ماسکو: روس کے جنوبی علاقے میں مشتبہ خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ولگوگراد شہر میں دوپہر کے وقت ہوا جب ایک مبینہ خودکش بمبار خاتون نے  طالب علموں سے بھری بس کے قریب خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا  ہے جب کہ پولیس نے مبینہ خودکش بمبار کی شناختی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہے جس کے مطابق خاتون کاکیشیائی میں حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی کمانڈر کی بیوی ہے، روسی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  2010 میں 2 خودکش بمبار خواتین نے ماسکو میٹرو اسٹیشنز پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں  35 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے  تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔