یو اے ای حکام نے امریکی گلوکارہ کو مسجد کے احاطے میں غیرمناسب اندازمیں تصاویربنانے پرباہرنکال دیا

اے ایف پی  پير 21 اکتوبر 2013
گلوکارہ خود سے مسجد کے اس حصے میں داخل ہو ئیں جہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے، گلوکارہ نے اسکارف پہن کر تصویریں بنوائیں مگران کا اندازنا مناسب تھا۔یواے ای حکام

گلوکارہ خود سے مسجد کے اس حصے میں داخل ہو ئیں جہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے، گلوکارہ نے اسکارف پہن کر تصویریں بنوائیں مگران کا اندازنا مناسب تھا۔یواے ای حکام

ابو ظہبی: امریکی پاپ گلوکارہ رہانہ کو متحدہ عرب امارات کی جامعہ مسجد شیخ زید کے کمپلکس میں غیر مناسب تصاویر بنوانے پرنکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ پاپ سنگر رہا نہ کے خلاف کارروائی ان کے متحدہ عرب امارات کی جامعہ مسجد شیخ زید کے کمپلیکس میں غیر مناسب تصاویر بنوانے اور اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے بعد کی گئی، یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ گلوکارہ خود سے مسجد کے اس حصے میں داخل ہو ئیں جہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے، گلوکارہ نے اسکارف پہن کر تصویریں بنوائیں مگران کا اندازنا مناسب تھا۔

جامعہ مسد شیخ زید سینٹر کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اپنی شناخت اور انتظامیہ سے کسی قسم کا رابطہ کئے بغیر ہی مسجد کے کمپلکس میں داخل ہوئیں، دوسری جانب یو اے ای کی جامعہ مسجد شیخ زید کے احاطے میں غیر مناسب تصاویر بنوانے پر گلوکارہ کوسوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔