- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
دنیا بھر میں "فیس بک" کی سروس کئی گھنٹے جزوی طور پرمعطل رہنے کے بعد بحال
کراچی: سماجی رابطے کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی سروس میں خرابی کے باعث صارفین کی کثیر تعداد دنیا بھر میں فیس بک کے بعض فیچرز کو استعمال کرنے سے محروم رہے تاہم کئی گھنٹوں کے بعد سروس مکمل بحال ہو گئی۔
صارفین کا کہنا تھا کہ کہ وہ فیس بک پر اپنا ”اسٹیٹس“ اپ ڈیٹ ، کمنٹس ، پیغامات بھیجنے اور فوٹو پوسٹ کرنے سے محروم رہے اور فیس بک کی جانب سے انہیں کچھ دیر بعد کوشش کرنے کا پیغام موصول ہورہا تھا۔ ویب سروس اسٹیٹس ٹریکر ویب سائٹ ”ڈاؤن رائٹ ناؤ“ کا سروس معطلی کے وقت کہنا تھا کہ فیس بک کی سروس کو اس وقت دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔
بعد ازاں فیس بک کی جانب سے عالمی میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیس بک میں معمول کی تبدیلیوں کے دوران بعض فیچرز معطل ہو گئے تھے جنہيں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیس بک نے سروس میں تعطل کی وجہ سے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کر معذرت بھی کی ہے۔
فیس بک کی سروس میں تعطل کے دوران ایکسپریس کے فیس بک پیج پر موجود صارفین بھی کچھ گھنٹوں تک ہماری خبریں حاصل کرنے سے قاصر رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔