روس میں مرغی کے ذریعے زیورات اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
روسی قوانین کے مطابق 10 ہزار یورو سے زائد مالیت کا سونا لے جانے کیلئے کسٹم حکام کو آگاہ کرنا لازم ہے۔ فوٹو؛ فائل

روسی قوانین کے مطابق 10 ہزار یورو سے زائد مالیت کا سونا لے جانے کیلئے کسٹم حکام کو آگاہ کرنا لازم ہے۔ فوٹو؛ فائل

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں 30 ہزار ڈالر مالیت کے زیوات مرغی کے ذریعے اسمگل کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

روسی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو کے ایئر پورٹ پر نیویارک سے آنے والی ایک خاتون کے سامان کی شق کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو ایکسرے کے ذریعے پتہ چلا کہ خاتون نے جیم، کافی اور کریم کی بوتل کے علاوہ مرغی کی پیٹھ پر بھی سونا چھپا رکھا ہے جس کی مالیت 30 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے، برآمد کیے گئے سونے میں بندے، ہار، 10 انگھوٹیاں اور متعدد سونے کی گھڑیاں شامل تھیں۔

خاتون نے سونا اسگمل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ چیزیں اپنے لئے خریدیں لیکن قانون کے مطابق 10 ہزار یورو سے زیادہ سونا لے جانے والے افراد کے لئے لازمی ہے کہ وہ کسٹم حکام کو آگاہ کرے، اس مصیبت سے بچنے کے لئے میں نے یہ قدم اٹھایا۔ کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔