کراچی: ڈیفنس میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش، شورمچانے پرفلیٹ سے دھکا دیدیا گیا

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2013
لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی اور فلیٹ سے گرنے سے  اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ڈاکٹر فوٹو: ایکسپریس

لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی اور فلیٹ سے گرنے سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ڈاکٹر فوٹو: ایکسپریس

کراچی: ڈیفنس فیز ٹو میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے دوران شور مچانے پر اسے فلیٹ کی دوسری منزل سے دھکا دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 2 کے فلیٹ میں مبینہ طور پر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی اور شور مچانے پر اسے  دوسری منزل سے دھکا دے دیا گیا، فلیٹ سے گرنے کے نتیجے میں لڑکی کے سر پر چوٹیں آئیں اور اسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جناح اسپتال میں ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی اور اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اس سے زیادتی کی کوشش کی گئی  اور مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر اسے فلیٹ سے دھکا  دیا گیا، لڑکی کو عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے فلیٹ سے نشے میں دھت  ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم خالدایرانی کے خلاف2010 میں بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے جب کہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خالد ایرانی اچھے کردار کا مالک نہیں  اور اس کے فلیٹ میں روزانہ کئی لوگوں اور لڑکیوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا اور 6 ماہ قبل بھی اس کے فلیٹ سے ایک لڑکی نے چھلانگ لگائی تھی، پولیس نے ملزم خالد ایرانی کو تفتیش کے لئے ڈیفنس پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔