کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شدید سردی کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2019
 15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش اور اس کے دو روز بعد شدید سرد ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے تاہم جمعہ 15 نومبر کو کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوسکتی ہے اور بارش کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی اور سردی کی دوسری لہر کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے، شہر میں گزشتہ ہفتے داخل ہونے والے مغربی بارش کے سسٹم کے اثرات کی وجہ سے شہر میں چلنے والی خنک ہواؤں میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہورہا ہے، جس کے نیتجے میں اندرون سندھ  کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں 15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے، تاہم بارشوں کی شدت کے حوالے سے ملی میٹر میں کہنا کچھ  قبل ازوقت ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے 48 گھنٹے بعد 19 نومبر کو شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔