- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کا انکشاف، 6 مالکان کے نیب میں بیانات ریکارڈ
کراچی: زرداری گروپ کی جانب سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، 40 ارب روپے مالیت کے 9 میں سے 6 بنگلوں کے مالکان نے کمبائنڈ ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرداری گروپ کی جانب سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کے معاملے پر نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب نے زرداری گروپ کو مکان فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ کیا ہے جواب میں 9 پلاٹ مالکان میں سے 6 نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو مبینہ طور پر زبردستی مکانات فروخت کرنے کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق زمینوں کے معاملات کا سسٹم چلانے والے یونس سیٹھ کے بھائی جبار کے نام پر بھی دو پلاٹ نکل آئے، نیب نے پلاٹ مالکان سے زرداری گروپ کو ادائیگی اور پلاٹ کی ملکیت کے ثبوت بھی طلب کرلیے جس میں پلاٹ کے اصل کاغذات سیل ڈیڈ اور موٹیشن شامل ہیں۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ خریدے گئے پلاٹوں کی مجموعی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، زبردستی مکانات خریدے جانے کے معاملے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے، یہ مکانات زرداری گروپ کمپنی نے خریدے تھے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے والدین، بہنیں اور بلاول بھٹو شئیر ہولڈر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔