اسپائسی چکن کڑاہی

انعم سلطان  منگل 12 نومبر 2019
تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کرلیں۔  فوٹو: فائل

تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کرلیں۔ فوٹو: فائل

اجزا :

چکن (آدھا کلو)

پیاز (دو عدد)

ٹماٹر (دو عدد)

پسا ہوا لہسن (ایک کھانے کا چمچا)

پسی ہوئی ادرک (ایک کھانے کا چمچا)

ہری مرچ (دو عدد)

لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)

دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)

زیرہ (ایک کھانے کا چمچا)

پسی ہوئی میتھی (دو چمچے)

دہی (آدھا پیالی)

نمک (حسب ذائقہ)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کرلیں۔ اب اس میں لہسن اور ادرک کا آمیزہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ اس کے بعد چکن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے۔ ساتھ تمام مسالے بھی ڈال دیں، پھر ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال دیں اور اسے بھننے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب یہ اچھی طرح بھن جائے تو دہی شامل کر کے میتھی اور ادرک کے سلائس ڈالیں اور دو منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اسپائسی چکن کڑاہی تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔