خانپور میں رکشے اور ٹرالر میں تصادم؛ ماں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
حادثے کا شکار خاندان عمرکوٹ کا رہائشی تھا، ذرائع  فوٹوفائل

حادثے کا شکار خاندان عمرکوٹ کا رہائشی تھا، ذرائع فوٹوفائل

خانپور: انڈس ہائی وے پر رکشے اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانپور میں انڈس ہائی وے پر رکشا اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں ماں نوری زوجہ راگو جوگی اپنی بیٹی 11 سالہ جمی اور 9 سالہ بیٹے کیول سمیت جاں بحق ہوگئی جب کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار خاندان عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ خانپور حادثے کے زخمیوں اور نعشوں کو کھلے رکشا میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے  ٹرالر کو تحویل لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔