اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھالیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھالیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھالیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں اور یہ مناسب رویہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔