سابق افغان صدر نجیب اللہ ہندی فلموں کے پرستار تھے، امیتابھ

این این آئی  منگل 22 اکتوبر 2013
افغانستان کے دورے کے دوران ہمیں خوبصورت علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے گھمایا گیا، اداکار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان کے دورے کے دوران ہمیں خوبصورت علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے گھمایا گیا، اداکار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن نے کہا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر ڈاکٹر نجیب اللہ ہندی فلموں کے بہت بڑے پرستار تھے۔

سابق افغان صدر مجھ سے ملنا چاہتے تھے افغانستان کے دورے کے دوران ہمیں خوبصورت علاقے میں ہوائی جہاز کے ذریعے اور سکیورٹی گارڈز کے ساتھ گھمایا گیا۔ یہ بات انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے کہی۔ امیتابھ نے مزید لکھا کہ ’’سڑکوں پر ہر جگہ ٹینک اور فوجی تھے لیکن وہ ایک یادگار دورہ تھا۔ ‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔