کراچی کے نجی اسکول میں طالبعلم سےبدفعلی

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنایا فوٹو:فائل

دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنایا فوٹو:فائل

 کراچی: محکمہ تعلیم نے گلشن معمارکےنجی اسکول میں طالبعلم سےبدفعلی کا نوٹس لے لیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمارکےنجی اسکول میں دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ طالبعلم کےوالدنےاسکول کے2 ملازمین کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنزنےبیکن لائٹ اسکول کی انتظامیہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔