فلم ’’رام لیلا‘‘ کے آئٹم سانگ کیلیے دن رات پریکٹس کی: پریانکا چوپڑا

شوبز ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2013
شیکسپیئر کے ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر 35 کروڑ روپے سے بننے والی فلم15 نومبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

شیکسپیئر کے ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر 35 کروڑ روپے سے بننے والی فلم15 نومبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

ممبئ:  2003 میں ہدایتکار راج کنور کی فلم انداز سے بالی ووڈ میں اپناکیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ پریانکا چوپڑا جس نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ رام لیلا ‘‘ میں آئٹم سانگ کیاہے نے کہا ہے کہ یہ ایک ماڈرن مجرا ہے جسے مشرقی سازوں کے ساتھ مغربی طرز دیا گیا ہے ۔

میں سنجے لیلا بھنسالی کی بہت بڑی پرستار ہوں آئٹم سانگ کا گانا بہت مختلف اور خاص ہے ۔یہ ایک جدید مجراہے جسے آپ ایک عرصے تک نہیں بھلا سکیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ آئٹم سانگ میں میں بہت مختلف ہوں اور اس کے لیے میں نے راتوں کو بہت پریکٹس کی ہے۔ادکارہ کے مطابق کوریو گرافر وشنودیوا جو ادکار پربھودیواکے بھائی ہیں کی ہدایات میں مقامی اسٹوڈیو میں اس آئٹم سانگ کو عکس بند کرنے کے لیے مقامی اسٹوڈیو میں انتہائی مہنگا سیٹ لگایاگیا جب کہ اس کے ساتھ 20 ڈانسرلڑکیوںنے بھی اس کے ساتھ پرفارم کیا ہے ۔

وشنو دیوا کا کہنا ہے کہ پریانکاچوپڑا بہت اچھا رقص کرتی ہے اور میں اس کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں ۔پریانکا چوپڑا اس سے قبل 2 فلموں ’’زنجیر‘‘ اور ’’شوٹ ایٹ ونڈالہ ‘‘ میں بھی آئٹم سانگ پیش کرچکی ہیں۔سیکسپئیر کے شہرہ آفاق ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون لیڈنگ رول ادا کررہے ہیں جب کہ رچا چڈا،سپریا پاتھک،گلشن دیویا،ابھمانیوشیکھر سنگھ،شویتا سلوا،برکھا بشاط سینگپتااور شردکیلر فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی یہ رومانوی ڈرامہ فلم ’’رام لیلا ‘‘ 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ادکارہ کے مطابق وہ رنویر سنگھ اور اپنے بھائی کے ساتھ زویا اختر کی فلم میں بھی کام کررہی ہیں ۔یاد رہے کہ اداکارہ کی ایک اور فلم ’’کرش 3‘‘یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے کے متعلق کہنا ہے کہ میں اس فلم کی ہیروئن ہوں ۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ فلم میں میں نے ہرتیک کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو بہت دلچسپ ہے مجھ سے پہلے بہت سی لڑکیاں اس رول کو مسترد کرنے کی حماقت کرچکی تھیں جس پر میںنے راکیش روشن سے کہا کہ میں یہ کردار کرنا چاہتی ہوں۔پریانکا کے مطابق فلم میں کنگنا راناوت کا کردار بھی دلچسپ ہے اگر اسے موقع ملتے رہے تو وہ بہت آگے جائے گی ۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے والد جو چند ماہ قبل کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے نے ناناوتی اسپتال میں اپنے والد ڈکٹر اشوک چوپڑا کے نام سے کینسر کی خصوصی وارڈ بنانے کے کے لیے 50 لاکھ کی رقم بطور عطیہ دی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے میرے والد کی وفات میرے لیے بہت مشکلات کا باعث بنی میں اس سے کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتی ۔وہ کینسر سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے مگر انھوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا ۔اسپتال کے ترجمان کے مطابق اداکارہ نے نہ صرف اسپتال میں کینسر وارڈ کے لیے بڑی رقم دی ہے بلکہ وہ اس کے افتتاح کے موقع پر بھی موجود ہوں گی ۔

2003میں بالی ووڈ میں داخل ہونیوالی پریانکا چوپڑا 8جولائی1982 کوبہار علاقے جمشید پور میں پیداہوئیں ان کے والداشوک اور والدہ مدھو بھارتی فوج میں فزیشن ہیں،والدین کے مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث وہ لگاتار کسی ایک اسکول میں داخل نہ رہی اور مختلف اوقات میں اس کا مختلف اسکولز میں داخلہ کروایاجاتارہا۔پریانکا نے 2002میں تامل فلم ہیرو سے فنی سفر کا آغاز کیالیکن 2003 میں اس کی پہلی ہندی فلم انداز ریلیز ہوئی جوباکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں پریانکاکوبہترین ادکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ2005میں ایک اور فلم’’اعتراض’‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی، اس فلم میں بھی انھیں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ 2005میں ہی پریانکا نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور’’ مس ورلڈ‘‘ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

پریانکا کی فلم ’’کرش‘‘ اور ’’ڈان‘‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت کی بلندی پر پہنچیںکرش میں رتیک روشن اور ڈان میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے،2008میں فلم’فیشن‘‘2009میں ’’کمینے‘‘ میں اداکاری کا مظاہرہ کیا،2011میں ’’کلر‘‘ سات خون معاف، جب کہ2012میں ’’ برفی‘‘ ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں، برفی میں رنبیر کپور ہیرو تھے، جب کہ فلم ’’اگنی پت‘‘ میں انھوں نے رتیک روشن کے ساتھ انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا،فلم’’ فیشن‘‘ میں پریانکا کو بہترین اداکاری پر نیشنل، آئیفا، فلم فئیر اسکرین اور اپسرا ایوارڈ دیے گئے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑاکو گلوکاری کابھی شوق ہے اداکارہ نے اپنا پہلاگانا ’’ان مائی سٹی‘‘ 2012 میں گایا، جو بے حد مشہور ہوا، ان کا دوسرا گانا’’ایگزارٹک‘‘ بھی سننے والوں میں مقبول ہوا۔پریانکا کا کہنا ہے وہ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی خود کو منوانا چاہتی ہین اور دوسری ہیروئنوں کے لیے بھی گانا گانے کو تیار ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں چیلنچز پسند کرتی ہوں کسی دوسرے کے بتائے راستے پر چلنا پسند نہیں کرتی چاہے میں گر جاؤں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔