اسٹیٹ بینک کی 5 ہزار کے نوٹ منسوخ کیے جانے کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کردی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5  ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔