شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 3 جوان شہید

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
شہید جوان ہونے والے جوان پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، آئی ایس پی آر۔  فوٹو: فائل

شہید جوان ہونے والے جوان پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے باعث پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔