- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
ڈنگی وائرس پھیلنے کا ذمے دار بلدیہ ہے،ڈی ایچ او حیدرآباد
حیدر آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ڈنگی وائرس پھیلنے کا ذمے دار بلدیہ ہے۔
کیونکہ اسپرے کرانا بلدیہ کے فرائض میں شامل ہے جبکہ اسپرے کے لیے ادویہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمے داری ہے۔ ڈی ایچ او نے ڈاکٹر احمد حیدر کے ہمراہ ڈنگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزیدکہا کہ کچرے کے ڈھیر، عیدقربان کے موقع پر آلائشیں، صاف اور خراب پانی کے کھلے جوہڑ اور عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کے افزائش ہورہی ہے۔حیدرآباد میں رواں سال کے دوران اب تک ڈنگی کے348 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صرف حیدرآباد سٹی میں کیسز کی تعداد 270 ہو چکی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت ڈنگی کے حوالے سے7 سرکاری اور 6 نجی اسپتالوں سے اعدادوشمار حاصل کرتاہے جس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 3077 افراد نے ڈنگی ٹیسٹ کرائے جس میں سے 409افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت 2بار اسپرے مہم کے حوالے سے معاونت فراہم کرچکاہے اور ڈنگی کے حوالے سے محکمے کو جو بھی ذمے داری دی جائے گی اسے احسن طریقے سے ادا کریں گے۔
انھوں نے بتایاکہ چند روز قبل صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے اسپرے مہم شروع کے لیے50لاکھ روپے فنڈ منظور کراکر فوری طورپر ڈنگی سے بچاؤ کے لیے ” کرش پروگرام ” شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے چاروں تعلقوں میں ترتیب وار اسپرے مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت پہلے حیدرآباد سٹی، اس کے بعد لطیف آباد، پھر قاسم آباد اور اس کے بعد تعلقہ حیدرآباد دیہی میں اسپرے کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے حیدرآباد کے تمام اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر کے تمام ادویہ فراہم کی گئی ہیں جب کہ ڈنگی کی تشخیص کے لیے تمام لیبارٹریز میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔