- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
آج نوازشریف کو جانے دیا تو کل آصف زرداری بھی جانے کا کہیں گے، فواد چودھری
اسلام آباد: وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے جبکہ حکومت نے اگر آج نوازشریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے دیا تو کل آصف زرداری بھی جانے کا کہیں گے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورواپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے، بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے انہیں باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے، آج نوازشریف کو بغیر شرط پر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی کہیں گے بغیر شرط کے بیرون ملک جانے دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے، وہ وطن واپس آئیں گے تو ان کے پیسے انہیں واپس مل جائیں گے، اگر کل عدالت پیش کرنے کاحکم دیتی ہے تو گارنٹی ہونی چاہیے، ہاں اگر عدالت خود ای سی ایل سے نام نکال دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، اسحاق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے، حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے مثال قائم کرنی ہے اور توازن قائم کیا ہے، یہ مثال باقی لوگوں کے لئے بھی ہوگی، نوازشریف کی مثال آصف زرداری اورکئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔