- مایوس کن بیانات دینے والوں کا علاج کیا؟
- چلی کا فوجی طیارہ 38 مسافروں سمیت انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ
- وزیراعظم کا یوم انسانی حقوق پر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ
- ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر پیر کا انگوٹھا جوڑ دیا گیا
- فضائی آلودگی میں کمی سے صحت میں فوری بہتری آئے گی، رپورٹ
- کافی کی باقیات سے کاروں کےلیے پلاسٹک بنانے کا منصوبہ
- عابد علی کے سر پر سبز کیپ سجنے کا وقت قریب
- سرفراز احمد غیرمنظور شدہ قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے
- نہ نہ کرنے کے بعد ناصر جمشید کا بھی اعترافِ جرم
- روہانسے شرجیل خان نے سر جھکا کر ٹیم سے معافی مانگ لی
- سابق اسٹارز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر
- سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، مکی آرتھر
- کیسرک ولیمز نے ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا
- ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، پاکستان کا کشمیر میں جاری مظالم پر احتجاج، بھارتی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ
- پاکستان اور اے ڈی بی میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط
- مصنوعی ماربل کی آڑ میں کوریان شیٹ کی کلیئرنس کا انکشاف
- 16 برس بیت گئے، تیسر ٹاؤن کے مکین سہولتوں سے محروم
- پاکستان کسٹمز نے ایدھی فاؤنڈیشن کے 11 کروڑ 35 لاکھ کے پے آرڈرز ریلیز کردیے
- چیف الیکشن کمشنر؛ فضل عباس میکن پر اتفاق کا امکان
- جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلیے 35 لاکھ ڈالر دے گا
پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت، آدم جوکھیو کا 14دن کا ریمانڈ

ملزم نے 1992میں 1100الاٹیز کوپلاٹس کے تناظر میں دھوکا دیا،ترجمان نیب۔ فوٹو: فائل
کراچی: عوام سے اراضی میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے الزام میں نیب نے حاجی آدم جوکھیو کو گرفتارکرکے احتساب عدالت سے 14دن کا ریمانڈ لے لیا۔
ترجمان نیب کراچی کے مطابق حاجی آدم جوکھیو نے 1992میں مبینہ طورپرلگ بھگ 1100الاٹیز کو بک کروائے گئے پلاٹس کے تناظر میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دیا،مطلوبہ انکوائری میں حاجی آدم جوکھیو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،گلشن دوزان کے نام سے شروع کردہ اس منصوبے کی وجہ سے مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہوئے تھے جبکہ منصوبے کی 70ایکٹراراضی بھی غیرقانونی تھی،مذکورہ اراضی کی مالیت لگ بھگ ساڑھے تین ارب روپے ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق حاجی آدم جوکھیو لینڈ مافیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور عوام کوبڑے پیمانے پر دھوکہ دہی دینے میں سرگرم عمل ہے،مذکورہ اراضی جسے مختلف الاٹیزکے حوالے کیا جاناتھا مگر اس کے بجائے آدم جوکھیو نے ایک اوربلڈرکو فروخت کردیا اور اس سلسلے میں بھاری رقوم جمع کیں۔
ترجمان نیب کے مطابق گرفتارملزم کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا جس نے 14دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔