- بے چین اور بوڑھے ٹرمپ ہمیں اشتعال دلا رہے ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف
- آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت
- دعا منگی کیس؛اغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا
- خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائی کورٹ
- مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش
- ساوتھ ایشین گیمز؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
- شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، ترجمان(ن) لیگ
- اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز
- ہوم گراوٴنڈ پر خامیوں کو دورکرنے کی پوری کوشش کریں گے، اظہر علی
- ولید خان: اے پی ایس کا باہمت طالبعلم
- مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
- عمران خان ایک پالیسی بناکر بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، عاقب جاوید
- چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا
- بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بل کی منظوری کیخلاف شدید احتجاج
- بھارتی شہریت کا متنازع بل دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم
- وزیرصحت بلوچستان نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
- بھارت میں سزائیں مکمل کرنے والے 3 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
- بغیرویزا پاکستان آنے والے 2 چینی باشندے ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کردیئے گئے
کراچی میں جے یو آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلیے ہدایات جاری
ساؤتھ زون کے 5 مقامات پر کارکنوں کی جانب سے دھرنادیا جا سکتا ہے،ایس ایس پیز کو خط۔ فوٹو: فائل
کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے جانب سے ممکنہ دھرنے اور احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو فل پروف بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی کو خط ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ ذرائع سے رپورٹ ملی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ پلان بی کے تحت کراچی میں دھرنا اور مظاہرے کر سکتے اور اپنے مطالبات کے حق میں ممکنہ طور پر ساؤتھ زون کے 5 مقامات آئل ٹرمینل ایریا داخلی و خارجی گیٹ ، آئی سی آئی برج ، ٹاور ، تین تلوار اور زینب مارکیٹ پر دھرنے اور احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
احتجاج میں مدارس کے طالبعلموں اور مقامی کارکنان کو استعمال کیا جائیگا ،لہذا پولیس کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے خفیہ نگرانی اور خفیہ معلومات کے تبادلے کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تین ہٹی ، فور کے چورنگی ، سہراب گوٹھ ، عبداللہ کالج ، کٹی پہاڑی ناظم اباد 3 نمبر پر بھی ممکنہ دھرنا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی اہم تجارتی شاہراہوں اور سڑکوں پر بھی ممکنہ طور پر دھرنا دیا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔