کابل میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 7 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو : فائل

دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو : فائل

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے،  واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔