جے یو آئی کا پلان بی؛ کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کا سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج فوٹوسوشل میڈیا

جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کا سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج فوٹوسوشل میڈیا

چمن: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔