- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
بسمہ معروف کو ورلڈ ٹی 20 تک قومی ویمنز ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان
لاہور: بسمہ معروف کو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔ اقبال امام کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر اقبال امام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ویمنز ٹیم اب مزید ترقی کی جانب گامزن ہو گی، چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم عروج ممتاز نے کہا کہ بسمعہ معروف تجربہ کار کرکٹر اور کپتانی کے عہدے کی اہل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا، سیریز تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل ہو گی۔
پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز 9 دسمبر ، 12 دسمبر اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں، تین ٹی 20 میچز 17، 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔