قومی معیشت مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ میں ٹھہراؤ آگیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
جیسےجیسےسرمایہ کاری آئیگی نوکریاں ملنا شروع ہو جائیں گی، عمران خان فوٹو:فائل

جیسےجیسےسرمایہ کاری آئیگی نوکریاں ملنا شروع ہو جائیں گی، عمران خان فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت مستحکم ہوگئی اور اسٹاک مارکیٹ میں ٹھہراؤ آ گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹائروں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتاہوں، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آناشروع ہوگئی ہے، جیسےجیسےسرمایہ کاری آئیگی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور نوکریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تومعیشت بری حالت میں ملی، لیکن اب قومی معیشت مستحکم ہو گئی اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی ٹھہراؤ آگیا ہے، اب یہ آگے بڑھے گی، ڈالرکےمقابلےمیں روپےکی قدر بھی مستحکم ہوچکی ہے، گزشتہ3ماہ میں روپےکی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے سہولتیں پیدا کر رہے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی سمت درست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔