منموہن پوتن ملاقات،جوہری ڈیل کامعاملہ حل نہ ہوسکا

اے ایف پی  منگل 22 اکتوبر 2013
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور روسی صدر پوتن  ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔فوٹو : اے ایف پی

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور روسی صدر پوتن ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔فوٹو : اے ایف پی

ماسکو: روس میں آئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے سوموار کو روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی لیکن اس ملاقات کے باوجود دونوں ملک لمبے عرصے سے زیر التوا نیوکلیئر پاورڈیل پرکوئی بریک تھروکرنے میں ناکام رہے۔

ملاقات میں بڑے اسلحے اور توانائی کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد بھارتی حکومت کی خواہش کے باوجود منموہن کے دور میں یہ مسئلہ حل ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا جس کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیاکہ وہ اگلے دو ری ایکٹر تعمیر کرنے کیلیے نئے معاہدے پرکام جاری رکھیں گے۔

اعلامیے میں پاکستان کے طالبان کیساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں ڈھکے چھپے الفاظ میں کہاگیاکہ جو ممالک دہشت گردوں کی درپردہ مددکررہے ہیں، وہ بھی دہشت گردانہ واقعات کے اتنے ہی ذمے دار ہیں جتنے کہ خود دہشت گرد۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔