اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے جاری، شہادتیں 18 ہوگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
گشتہ روز اسرائیلی فوج نے جہادی کمانڈر کے گھر پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں کمانڈر ابوالعطا اہیلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

گشتہ روز اسرائیلی فوج نے جہادی کمانڈر کے گھر پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں کمانڈر ابوالعطا اہیلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

 غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Israel Attack On Palestine 3

حملوں کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم  ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

Israel Attack On Palestine 4

یہ خبر پڑھیں: اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

Israel Attack On Palestine 2

آج اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک جاپہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت میں ایک کارروائی میں  ’اسلامک جہاد‘ کے ہی ایک اور لیڈر کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

Israel Attack On Palestine

واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمانڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔