پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لیے 7دسمبرکی تاریخ دیدی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 اکتوبر 2013
حکومت پنجاب محرم الحرام کے اختتام پر 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا عہد کیے ہوئے ہے،شہبازشریف۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب محرم الحرام کے اختتام پر 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا عہد کیے ہوئے ہے،شہبازشریف۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کوصوبہ میں 7دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کیلیے تحریری درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میںصوبائی وزارت بلدیات رانا ثناء اللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ترجیحی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب محرم الحرام کے اختتام پر 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا عہد کیے ہوئے ہے۔ پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ باقی ماندہ انتظامات کو بھی بروقت یقینی بنایا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔