بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے گرفتار ملزم کے والد کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
میرے بیٹے پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ملزم کے والد کا بیان

میرے بیٹے پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ملزم کے والد کا بیان

بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیوز بنانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد پہلی بار ان کے والد ایاز کا بیان سامنے آیا ہے، ملزم کے والد ایاز نے کہا کہ میرے بیٹے پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور اس کو رات کے وقت سوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے والد ایاز کا کہنا تھا کہ سہیل ایاز پر بیرون ملک جو کیسز بنے وہ معمولی نوعیت کے تھے، اور جو ایف آئی آر دی گئی وہ بھی جھوٹی ہے،  اعترافی بیان بھی بیٹے نے دباؤ کے تحت دیا، ہم اس کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے تحفظات بھی بیان کریں گے جب کہ میں نے اپنے بیٹے کو عاق نہیں کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیو بنانے والا انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار

واضح رہے راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ کو گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔