عمران خان کو نوازشریف کے باہر جانے پراٹھنے والے طوفان کو قابو کرنا ہوگا، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
عمران خان ماتھے پر کلنک کا وہ ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا، چوہدری شجاعت

عمران خان ماتھے پر کلنک کا وہ ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے، ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اچھے فیصلوں میں مینگنیاں ڈالنے والوں کی نہ سنیں، جب کہ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا، عمران خان ماتھے پر کلنک کا وہ ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔