5پاور ہاؤسز میں تکنیکی خرابی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2013
ملک میں بجلی کی موجود پیداوار11ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 13 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں بجلی کی موجود پیداوار11ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 13 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: پیپکو کے پانچ پاور ہاؤسز میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہو گیا۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پیپکو کے 5 پاور ہاؤسز کی پیداواری صلاحیت میں کمی آ گئی ہے۔

جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے، خرابی کے باعث دو ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ مزیدبراں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے بعد لوڈشیڈنگ پھر شروع ہو گئی، شہروں میں 5جبکہ دیہات میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، شیخوپورہ اور اسکے نواح میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق شارٹ فال22سو میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔ ملک میں بجلی کی موجود پیداوار11ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 13 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔