پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دونئے طیاروں کا اضافہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ترجمان پی آئی اے   

نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ترجمان پی آئی اے   

کراچی: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل آیئرلائن (پی آئی اے) کی بہتری کے لئے بزنس پلان کے تحت نئے طیاروں کا حصول عمل میں لایا جارہا ہے، دوائربس طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی ضمن میں پہلا طیارہ رواں ماہ اور دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا۔

پی آئی اے نے ائربس 320 طیاروں کی فراہمی کے لئے ایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے اور طیاروں کی 6 سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے، دونوں طیارے بالترتیب اے پی بی ایم ایکس اوراے پی بی ایم وائی رجسٹریشن نمبرز کے حامل ہیں، دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ائر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں، استنبول میں موجود طیاروں پر قومی لائن کی کلر اسکیم کا اطلاق پاکستان آمد پرہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، طیاروں کی آمد سے قومی ائرلائن کے فضائی آپریشن سمیت رینویو میں اضافہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔