کراچی: پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 158 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2013
گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعتوں اور گینگ وار کے تعلق رکھنےوالے ٹارگٹ کلرز سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد شامل ہیں،رینجرز. فوٹو: ایکسپریس

گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعتوں اور گینگ وار کے تعلق رکھنےوالے ٹارگٹ کلرز سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد شامل ہیں،رینجرز. فوٹو: ایکسپریس

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق والے ٹارگٹ کلرز سمیت 158 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے بھٹائی کالونی ، مدھو گوٹھ، بلدیہ، کھڈہ مارکیٹ ، نارتھ ناظم آباد ، محمد پورا، اورنگی، ملیر، سعودآباد، لانڈھی، پہلوان گوٹھ، برنس روڈ اور گلشن معمار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے 29 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعتوں اور گینگ وار کے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  5 مفرور ملزمان سمیت 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ویسٹ زون پولیس نے بھی 61 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 26 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، جبکہ ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کاررائیوں میں 5 اشتہاری اور 5 مفرور ملزمان سمیت 49 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئیں موٹرسائیکلیں اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔