- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بھارت خود کو ترقی پذیر ملک کہہ کر رقم مانگتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت روس اور چین کو کچرا سمندر میں پھینک کر لاس اینجلس کے ساحل کو گندا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’اکنامک کلب آف نیویارک‘ میں ماحولیات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت، چین اور روس نے صنعتی فضلا اور شہری کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلیے کچھ نہیں کیا۔ ان ممالک کا پھینکا ہوا کچرا بہتے ہوئے لاس اینجلس پہنچتا ہے اور ساحل کو گندا کر دیتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے پیرس میں کیے گئے ماحولیاتی معاہدے کو امریکا کے لیے ’تباہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ روس مزید پیچھے چلا گیا ہے اور چین میں 2030 سے پہلے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ معاہدے کا ایک اور فریق بھارت خود کو ترقی پذیر ملک ظاہر کرکے ہم سے فنڈز مانگتا ہے اور جواباً میں انہیں کہتا ہوں کہ امریکا بھی ترقی پذیر ملک ہے، آپ ہمیں رقم دو۔ صدر ٹرمپ کی اس بات پر شرکاء بے ساختہ ہنس پڑے۔
واضح رہے کہ 2015 کو پیرس میں اقوام متحدہ کی ہونے والی کلائمنٹ کانفرنس میں ماحولیاتی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے 2017 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔