- پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی مل گئی
- شہباز شریف کی صحت اورعزت لندن میں ہی بحال ہوسکتی ہے، شہزاد اکبر
- شقی القلب باپ نے 13 سالہ بیٹی کو زندہ دفنا دیا
- مسلمانوں کو بابری مسجد کی جگہ متبادل زمین دینے کے خلاف انتہا پسند ہندو جماعت عدالت پہنچ گئی
- کیا آپ تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں؟ بلڈ ٹیسٹ سے معلوم کیجیے!
- روس میں تین لاکھ ڈالر سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
- صرف دو جزیروں پر پلاسٹک کے ڈھیر سے 5 لاکھ ہرمٹ کیکڑے ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
- کوئٹہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مزید 2 سونے کے تمغے جیت لئے
- سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کا خواب ہے، بلاول بھٹو زرداری
- پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے فیس بک پرتصاویر شیئر کرنے والوں کیخلاف مہم تیز
- چین میں قومی ترانے کے دوران جھنڈے کی طرف نہ دیکھنے پر کھلاڑی پر جرمانہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوابی یونیورسٹی کیلیے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان
- کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کو شرکت کرنا ہوگی، وزیر اعظم
- شاہی قلعہ کے مختلف حصوں سے سیکڑوں برس پرانی باقیات برآمد
- روس پر اولمپکس اور فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے سمیت تمام عالمی مقابلوں پر پابندی
- حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے، وزارت مذہبی امور
- پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر
- برطانیہ میں اسکول کی باحجاب مسلم طالبہ پر تشدد، ویڈیو وائرل
سبزیوں کی برآمدات میں 53 اور چاول میں 87 فیصد سے زائد اضافہ

چاول کی بر آمدات 2 لاکھ 1 ہزار 873 میٹرک ٹن اور سبزیوں کی بر آمدات ایک لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی، رپورٹ فوٹو: ایکسپریس
اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سبزیوں کی بر آمدات میں 53.81 فیصد اور باسمتی چاول کی بر آمدات میں تین ماہ کے دوران 87.35 فیصداضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران سبزیوں کی بر آمدات ایک لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 6 ہزار 60 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 39 ہزار 919 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 3 ہزار 940 ملین روپے رہی، اس طرح اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سالکے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں سال اسی عرصہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 120 ملین یعنی 53.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار 669 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 16 ہزار 396 ملین روپے رہی، جب کہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی بر آمدات 2 لاکھ 1 ہزار 873 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 30 ہزار 718 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 14 ہزار 322 ملین یعنی 87.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔