- برآمد کنندگان کیلیے ریفنڈز کی مد میں 17.6 ارب کے اجرا کی منظوری
- صوبے میں 200 نئے اسكول بنائے جائیں گے، ترجمان حكومت بلوچستان
- سندھ کے ضلع دادو میں زلزلے کے جھٹکے
- شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا، فردوس عاشق
- بھوکے برفانی ریچھوں نے روسی گاؤں پر دھاوا بول دیا
- گوگل فوکس موڈ، جو آپ کی توجہ بھٹکنے نہیں دیتا
- لاہور ٹاؤن شپ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی
- سوتے رہیئے، کماتے رہیئے ! 9 گھنٹے نیند کی انٹرن شپ پر ایک لاکھ روپے کا انعام
- فیصل آباد میں سوتیلے باپ نے بیوی سے جھگڑ کر بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
- امریکا کی پاکستان میں ویمن فٹبال کے فروغ میں بھر پورتعاون کی پیش کش
- اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف مانگنے پر زندہ جلا دیا گیا
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی ہوگئی
- امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا 3 ماہ بعد دوبارہ آغاز
- ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سرفہرست ملک ہے، سعودی وزیر خارجہ
- امریکا نے ضبط کیئے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں
- مریض کو دوا کی یاددہانی اور ڈاکٹروں کو مطلع کرنے والی اسمارٹ بوتل
- ساوتھ ایشین گیمز؛ قومی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی
- نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، بلاول بھٹو زرداری
- پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، فواد چوہدری
- سرفراز احمد کو قطر ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت مل گئی
کینیڈا کا ارب پتی تاجر ذاتی جزیرے میں بھنگ کی کاشت کرنے پر گرفتار

کینیڈا میں بھنگ کے استعمال پر پابندی اُٹھالی گئی لیکن کاشت اور کاروباری مقاصد کیلیے پر پابندی عائد ہے۔ فوٹو : فائل
اوٹاوا: کینیڈا میں ارب پتی بزنس مین گائی لیلیبرٹی کو اپنے ذاتی جزیرے پر بھنگ اگانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے بزنس مین اور انٹرٹینمنٹ کمپنی کے بانی گائی لیلیبرٹی کو پولینیسیا میں اپنے ذاتی جہاز سے اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں جنوبی پیسیفک میں اپنے ذاتی جزیرے میں ممنوعہ بھنگ کاشت کرنے اور کاروباری مقاصد میں استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ادھر گائی لیلیبرٹی کی کمپنی لیون راؤج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاشت کی گئی بھنگ کو صرف طبی اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ گائی لیلیبرٹی نے بھی خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن کے مطابق پولیس نے چند ہفتے قبل لیلیبرٹی کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص سے منشیات اگانے کے شک میں پوچھ گچھ کی تھی کیونکہ ان کے موبائل فون میں بھنگ کی کاشت کی تصاویر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں بھنگ کے استعمال پر گزشتہ سال قانونی قرار دیا جا چکا ہے تاہم بھنگ کی کاشت اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال پر اب بھی پابندی عائد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔