واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول سے بااختیار بنا دیا

بزنس رپورٹر  جمعرات 14 نومبر 2019
گروپ کی صورت میں اہم بات چیت کے لیے رازداری سیٹنگ میں تبدیلی لائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

گروپ کی صورت میں اہم بات چیت کے لیے رازداری سیٹنگ میں تبدیلی لائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اب انھیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا ہے۔ اسے فعال بنانے کے لیے اپنی ایپ کی سیٹنگزمیں جائیں۔ وہاں سے اکاؤنٹ، پھر رازداری اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔ وہاں تین آپشنز ایوری ون (ہر کوئی)، مائی کانٹیکٹس(میرے رابطے) یا مائی کنٹیکٹس ایکسپٹ (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں۔

میرے رابطے کا مطلب ہے کہ آپ کی ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے جبکہ میرے رابطے ماسوائے کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ کی رابطہ لسٹ میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی صدف خان نے کہا، “لوگوں میں بالکل نئے انداز سے واٹس ایپ کے ذریعے جڑنے ، رابطے بڑھانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی بڑھنے کے ساتھ اس بات کی اہمیت بڑھ رہی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی و حفاظت سے متعلق تشویش کو مزید سنجیدگی سے لیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔