سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ: ملزم کو 4 سال قید، 5 ہزار جرمانہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 14 نومبر 2019
سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: سوشل میڈیا پر عدلیہ کے اعلیٰ ججزاور اعلیٰ ترین افسران کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے، پوسٹیں چڑھانے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق احمد رانا نے فیس بک اور سوشل میڈیا پر عدلیہ کے اعلیٰ ججزاور اعلیٰ ترین افسران کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے، پوسٹیں چڑھانے والے ملزم زاہد ممتاز کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔