’’ٹماٹر  250 روپے کلو؛  پھر بھی دل ہے پاکستانی‘‘، بشریٰ انصاری کا مزاحیہ تبصرہ

ویب ڈیسک  جمعرات 14 نومبر 2019
ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور  دال سبزیوں کے بھاؤ  آسمان سے باتیں کررہے ہیں  فوٹوفائل

ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور دال سبزیوں کے بھاؤ آسمان سے باتیں کررہے ہیں فوٹوفائل

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک بھر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور دال سبزیوں کے بھاؤ آسمان سے باتیں کررہے ہیں جب کہ ٹماٹر کی قیمتوں کو تو پَر لگ گئے ہیں۔ ملک بھر میں کہیں ٹماٹر 250 تو کہیں 300 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں، جس کے باعث ٹماٹر غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹماٹروں کی آسمان کو چھوتی قیمت پر شنیرا اکرم کا دلچسپ ٹوئٹ

بشریٰ انصاری اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ پاکستان سے غافل نہیں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی یورپین ملک کے سب وے اسٹیشن پر کھڑی ہیں اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا یہاں کسی کو خبر نہیں کہ ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شنیرا اکرم نے ٹماٹر کی ہوشربا قیمت پر مزاحیہ ٹوئٹ کرکے حکومتی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب کروائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔