- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
(ن) لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کرنے کے بجائے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور نوازشریف کا بیرون ملک علاج کرائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی، وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، لیکن تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کا ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ سیاسی مقصد کے لیے ہے، حکومت ایک دھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی، ماضی میں لیگی وزرا پرویز مشرف کے کیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے، پرویز مشرف سزایافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آرہے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں کی فوج گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق چوکے چھکے نہ لگائیں، سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا، آپ سے گارنٹی مانگی گئی ہے، انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور بیرون ملک جاکرعلاج کرائیں۔ آپ کا ہمارا ٹی 20 یا ون ڈے نہیں یہ لمبی سیریز ہے، سیاسی پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنانے لائے تھے، ان کا پلان بی ڈرامے کی اگلی قسط ہے جو پہلی قسط کی طرح فلاپ ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔