متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

ویب ڈیسک  جمعرات 14 نومبر 2019
غیر آباد صحراؤں میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تیل اورگیس کے ذخائر سے متعلق معلومات آسانی سے جمع ہوسکتی ہیں۔ فوٹوخلیج ٹائمز

غیر آباد صحراؤں میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تیل اورگیس کے ذخائر سے متعلق معلومات آسانی سے جمع ہوسکتی ہیں۔ فوٹوخلیج ٹائمز

ابوظہبی: ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرے گی اس منصوبے میں خود کار سسٹم سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے بھی مدد لی جائے گی۔

اماراتی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلی بار تیل و گیس کی تلاش میں ریموٹ سینس ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔ فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نئی ٹیکنالوجی سہ جہتی، معائنہ جاتی فراہم کرے گی جو پوری دنیا میں تیل اور گیس سے متعلق معلومات جمع کرنے والا پہلا خودکار سسٹم ہے۔

ابوظہبی پٹرولیم کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر ایلن نیلسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ہے اورایسے مقامات پر تیل اور گیس کی دریافت میں موثر ثابت ہورہی ہے جہاں افراد اورمشینوں کی رسائی مشکل ہوتی ہے۔ لہذٰا غیر آباد صحراؤں میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تیل اورگیس کے ذخائر سے متعلق معلومات آسانی سے جمع ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔