تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019

مٹھی: تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 25 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئےاور 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں  کی تعداد 25 ہوگئی۔

سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو، منور سنگراسی،جوستنگھ ٹھاکر، سکھاں سومرو، مشتاق علی سومرو، چندری آسن داس اور نیتو بھیل اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔