ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جن سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنا سکوں، ماہی گل

شوبز ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’’بلٹ راجا‘‘ میں شائقین میرا آئٹم سانگ دیکھیں گے، ماہی۔ فوٹو: فائل

اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’’بلٹ راجا‘‘ میں شائقین میرا آئٹم سانگ دیکھیں گے، ماہی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماہی گل نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں ایسے کرداروں کی ضرورت ہے جن کے کرنے سے میں بالی ووڈ میں آگے بڑھ سکوں۔

پنجابی فلم ’’کیری آن جٹا‘‘ میں آئٹم سانگ اس وقت کیا جب فلم کے ہدایتکار نے محسوس کیا کہ میں رقص کرسکتی ہوں ۔جس کے بعد مجھے بے شمار فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کی پیشکشیں ہوئیں۔ادکارہ کا کہناتھا کہ میں فلم ’’زنجیر‘‘ میں اپنے ڈانس نمبر سے خوش ہوں اور مجے سیف علی خان کے ساتھ آنیوالی اپنی نئی فلم’’ بلٹ راجا سے بہت سی امیدیں ہیں ۔صاحب بیوی اور گینگسٹر میں شاندار اداکاری کا مظاہر کرنیوالی ادکارہ کا کہنا ہے کہ میں اسکرپٹ دیکھ کر اور انتہائی سوچ سمجھ کر فلم کا کرتی ہوں ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرسکتی شعوری طور پر غیر روائتی کرداروں کا انتخاب نہیں کرتی ۔اگر مجھے اسکرپٹ پسند آئے تو میں آگے بڑھتی ہوں ۔ میرے مطابق فلم کا اسکرپٹ دلچسپ ہونا چاہیے ۔چاہے فلم میں میرے دو یا تین مناظر ہی کیوں نہ ہوں اور یہ اہمیت رکھنے والے ہوں تو میں اس کا برانھیں مانوں گی ۔

پنجابی فلموں میں کام کے متعلق ماہی گل کاکہناہے کہ میں نے بہت سی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے اور میری آخری پنجابی فلم ’’کیری آن جٹا ‘‘ ایک بلاک بسٹر فلم تھی ۔میں نہیں سوچتی کہ بالی ووڈ میں اس جیسی کامیڈی فلم دوبارہ بنائی جائے گی ۔پنجابی سینما بہت اچھا جارہا ہے ۔ایسی فلموں کی وجہ سے میرا علاقائی سینما کے ساتھ تعلق ہے ۔اپنے انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ کیری آن جٹا کی کامیابی کے بعد اسے 20کروڑ کے بجٹ سے اسی طرح کی ایک اور فلم کی پیشکش کی گئی مگر میرے خیا میں یہ صرف رقم کا ضیاع تھی اس لیے میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔اداکارہ کے مطابق علاقائی سیمنا بڑے بجٹ سے کام نہیں کررہا۔ بیرون ممالک رہنے والے اس سلسلہ میں کچھ نہیں جانتے اور بغیر سوچے سمجھے سرمایہ کاری پر تیار ہوجاتے ہیں ۔پنجابی فلم انڈسٹری میں بڑا بجٹ غیر ضروری ہوتا ہے اور یہ آ پ کو زیادہ منافع نہیں دے سکتا۔

اس لیے میں نے ان پیشکشوں پر انکار کردیا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک جتنے بھی کردار کیے وہ سب میرے نزدیک اہم ہیں تاہم فلم ’’دیو ڈی ‘‘ میں میرا پارو کا کردار مجھے بہت پسند ہے ۔ماہی گل جس کی فلم ’’پان سنگھ تومار‘‘ 2010 میں ریلیز ہوچکی ہے نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ فلم ’’بھاگ ملیکھا بھاگ‘‘ کی طرح کسی کھلاڑی پر فلم بنائی جائے تو میں اس میں کام کرنا پسند کروں گی ۔اداکارہ نے اپنی آنیوالی فلموں کے متعلق بتایاکہ کامیڈی ہارر فلم ’’گینگ آف گھوسٹ ‘‘کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے ۔میں اس فلم کے متعلق بہت پرجوش ہوں ۔اس فلم میں میرا ایک ڈانس نمبر بھی ہے۔واضح رہے کہ ماہی گل19دسبر 1975 کوبھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور پنجاب یونیورسٹی سے تھیٹر میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔اپنا شوبز کیرئیر 2003پنجابی فلم ’’ہوائیں‘‘ سے کیاادکارہ نے اپنا 2004 میں اداکارہ کی فلم خوشی مل گئی اور2006 میں صرف پانچ دن ریلیز ہوئی ۔

2007میں ایک ہندی فلم ’’کھویا کھویاچاند‘‘ اور ایک پنجابی فلم ’’میتی واجاں ماردی ‘‘سینما گھروں کی زینت بنی ۔2008 میں پنجابی فلم ’’چک دے پھٹے‘‘ 2009میں ادکارہ کی4ہندی فلمیں ’’دیو ڈی‘‘ ، ’’گلال‘‘ ، ’’پل پل دل کے ساتھ‘‘ اور ’’آگے سے رائیٹ ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں ۔دیو ڈی میں بہترین اداکاری پر2010 میں ماہی گل کو بہترین ادکارہ کا تنقیدی فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا ۔ یہ فلم ادکارہ کی بالی ووڈ میں پہچان کاباعث بنی جس کے بعد اسے بالی ووڈ میں مزید فلموں کی آفر ہونا شروع ہوئی ۔ 2010 میں سلمان کے ساتھ فلم دبنگ میں کام کیا۔اسی سال اس کی ایک اور فلم مرچ بھی ریلیز ہوئی ۔2011میں اداکارہ چار ہندی فلموں ’’اوٹ پٹانگ ‘‘ ، ’’ناٹ اے لو اسٹوری ‘‘ ، ’’ صاحب بیوی اور گینگسٹر ‘‘ اور ’’مچال میں نظر آئیں۔ 2012 کے دوران تین ہندی ’’پان سنگھ تومار‘‘ ، ’’بڈھا ان ٹریفک جام ‘‘، اور سلمان خان کی بلا ک بسٹر فلم دبنگ کا سیکوئل دبنگ ٹو ‘‘ اور ایک پنجابی فلم ’’ کیری آن جٹا‘‘ سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔

سال رواں کے دوران ماہی گل کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر کا سیکوئل ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر رینٹرنز‘‘، ’’زنجیر‘‘ اور تلگو فلم ’’طوفان ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37سالہ ماہی گل کی فلم ’’گینگ آف گھوسٹ ‘‘جس کے پروڈیوسر رتن جین ہیں جب کہ اس کی ہدایات ستیش کوشک دے رہے ہیں تکیمل کے آخری مراحل میں اس فلم میں ادکارہ کے ساتھ شرمن جوشی ، میرا چوپڑا نے کام کیاہے اس فلم کے متعلق رتن جوشی کا کہناہے کہ ’’ گینگ آف گھوسٹ ‘‘ درمیانے بجٹ سے بنائی گئی ہے یہ کامیڈی فلم ہے۔میں پر امید ہوں فلم مداحوں کے معیار پر پورا اترے گی اور ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہو گی۔فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ادکارہ نے فلم سیف علی خان اور سوناکشی سنہا کی فلم بلٹ راجا میں آئٹم سانگ بھی پیش کیا ہے یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔